کاروار 15؍اگست (ایس او نیوز)روٹری کلب کاروار کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی 13؍اگست کو روٹری سنٹینری ہال میں ہائی اسکول طلباء کے لئے دیش پریم پر مبنی نغموں کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔
اس مقابلے میں سینٹ جوزیف انگلش میڈیم کے طالب علم سلجن کامت نے پہلا انعام حاصل کیا۔بال مندر اسکول کی ساکشی پاوسکر نے دوسرا انعام پایا۔ کاروار تعلقہ کے تقریبا20اسکولو ں کے 34طلباء نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔روٹری کلب کے صدر امر ناتھ شیٹی نے پروگرام کی صدارت کی۔پروگرام میں روٹری کلب کے سکریٹری انمول ریونکر کے علاوہ کئی اراکین اور بہت سارے اساتذہ نے شرکت کی۔نظامت ڈاکٹر سمیر کمار اور پرسنا تینڈولکرنے انجام دی۔جبکہ کرن نائک اور موہن کندلکر نے مقابلے کے ججس کے فرائض انجام دئے۔